سولہ مسلم تاجر رفا بزنس آئیکون 2022 کے ایوارڈ سے سرفراز
رفا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری گجرات کے جنرل سیکرٹری ثیوم خان نے کہا کہ ‘رفا گجرات میں گزشتہ 2 سال سے کام کر رہی ہے۔ ایسے میں آج ہم نے پورے گجرات کے 16 مشہور مسلم بزنس آئیکون 2022 کو ایوارڈ سے نوازا۔ Rifah Chamber of Commerce and Industry
احمدآباد: احمدآباد میں مسلم تاجروں کو رفا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری گجرات کی جانب سے رفا بزنس آئیکون 2022 کے ایواڑ سے نوازا گیا جس میں بڑی تعداد میں مسلم تاجروں نے شرکت کی۔ اس تعلق سے رفا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری گجرات کے جنرل سیکرٹری ثیوم خان نے کہا کہ ‘رفا گجرات میں گزشتہ 2 سال سے کام کر رہی ہے۔ ایسے میں آج ہم نے پورے گجرات کے 16 مشہور مسلم بزنیس آئیکون 2022 کو ایوارڈ دیا۔ اس موقع پر ہ جو نوجوان تجارت کرنا چاہتے، اپنے بزنس کو آگے بڑھانا چاہتے ہیں، ان کے لیے یہ پروگرام منعقد کیا گیا ہے۔ ‘ RIFAH Business Icon Awards 2022
https://www.etvbharat.com/urdu/national/state/gujarat/rifah-business-icon-awards-2022-ceremony-held-in-ahmedabad/na20220516172508178178414